اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی، نرخ مجبوری میں بڑھائے: وزیراعظم

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت آئی ایم ایف کی شرط پر مجبوری میں بڑھائی، ملک میں 31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے۔

پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد  ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر نہیں پڑنے دوں گا، 31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے، 63 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 یونٹ کے استعمال کرنے والوں پر کچھ اثر پڑے گا، بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے کیونکہ بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی۔

پٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے میں کلیدی کردار صدر آذربائیجان کا ہے، مصدق ملک، اسحاق ڈار کا کردار بھی بہت اہم رہا ہے، پاکستان اور آذربائیجان دوست اور برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں آج اہم ترین دن ہے، معاہدے کی مدت ایک سال ہے اور اسے مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آذر بائیجان سے ایل این جی کا ایک جہاز ہر ماہ خریدا جائے گا، لیکن پاکستان فیصلہ کرے گا کہ مقررہ قیمت پر خریدنا ہے یا نہیں، نہ خریدنے پر پاکستان پر کوئی ہرجانہ نہیں ہو گا۔

قبل ازیں پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور آذربائیجان نے ایل این جی کی خریداری کیلئے تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے