(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے ہسپتالوں کو محکمہ صحت کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کر دیا گیا ۔محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
پولیس ویلفیئرہسپتال لاہور کو میوہسپتال کی انتظامیہ چلائے گی، پولیس ویلفیئرہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کےساتھ منسلک کر دیا گیا۔
پولیس ویلفیئرہسپتال راولپنڈی کوراولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ چلائے گی۔ نگراں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس لائنزکا دورہ کیا۔
محکمہ صحت اورپولیس افسران نے وزیرصحت اورآئی جی پنجاب کوبریفنگ دی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اورپنجاب پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کو محکمہ صحت عملے سمیت تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، محکمہ صحت کےساتھ ہسپتالوں کےمنسلک ہونے سے پولیس ملازمین کوبہترسہولیات ملیں گی۔
اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کےملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی بہتری کے لئےروڈ میپ بنا دیا گیا ہے۔