اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب حکومت کا غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نےغیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نےغیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے 315 غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نشاندہی کردی گئی۔ لاہورمیں سب سے زیادہ 52 غیررجسٹرڈ ٹیکینیکل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

رپورٹ کےمطابق اکثریت ٹیکنیکل اورووکیشنل ادارے کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی تعلیم دیتے ہیں، لاہورمیں سب سے زیادہ 52 غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی ادارے موجود ہیں، بہاولنگرمیں27، بہاولپورمیں 15 غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں 16 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے غیررجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ خانیوال میں 15غیررجسٹرڈ تعلیمی ادارے کام کررہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ سے رجسٹریشن لازمی ہے۔ تمام غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو فوری کام بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور لیبارٹریزلائسنس کے معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے