اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور پر حملہ، مسلم لیگ ن آفس جلانے کے خلاف دیگر مقدمات پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے 5 مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

عمر چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ادھر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

پولیس کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے مہلت دی جائے، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے چالان کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے