اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستانی ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ ،اہم ممالک کی کمپنیاں امیدوار

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خلیجی ملک کی ایک کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد ایئرپورٹس پر فائیو سٹار ہوٹلوں سمیت جدید سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کا بن لادن گروپ بھی ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے کوششیں کر رہا ہے جبکہ قطر کی حکومت نے ہوائی اڈوں کے کارگو سیکٹر کو سنبھالنے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ خلیجی ملک کی کمپنی ہوائی اڈوں پر فائیو سٹار ہوٹل اور جدید سہولیات فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن ٹینڈرنگ کے ذریعے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کا ایک ذیلی ادارہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے