اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چنیوٹ میں خام لوہے کے 8 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں: ابراہیم مراد

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کی زیرصدارت پنجاب منرل کمپنی کے حوالے سے لاہور میں اہم جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ پاکستان کے ضلع چنیوٹ میں خام لوہے کے قریب 8 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پاکستان میں مائننگ کی مد میں 300 ارب کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

مائننگ کے سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کی بدولت پنجاب بہت جلد معاشی ترقی کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

صوبائی نگران وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں اب تک معدنیات کی تلاش کے نتیجے میں وسطی پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں آئرن کے 250 ملین ٹن خام لوہے کے ذخائر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی مقدار میں موجود آئرن کی مدد سے پاکستان میں ایچ آر سی سٹیل مِل لگائی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے