اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، متوفی کی نعش دریا سے 8 دنوں کے بعد نکال لی گئی۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کا 30 سالہ رہائشی عدنان اپنے دوستوں کے ہمراہ بارہ دری کے قریب ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے پر دریائے راوی میں گرگیا اور پھر گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

بتایا گیا ہے کہ صورتحال دیکھ کر امدای اداروں کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے عدنان کو پانی میں تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

امدادی اداروں کے اہلکاروں نے متوفی عدنان کی نعش 8 دنوں کے بعد گہرے پانی سے نکال لی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

30 سالہ متوفی عدنان شاد باغ لاہور کا رہائشی تھا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے اس حوالے سے ثبوت و شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قتل اور حادثاتی موت کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا لیکن عدنان کے چاروں دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے