اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کوٹ لکھپت جیل میں قیدی نے خودکشی کر لی

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں مدثر نامی قیدی نے پُراسرار طور پر خودکشی کر لی۔

حکام کے مطابق قیدی مدثر ولد طالب حسین نے نو تعمیر شدہ بلاک کے لان کی صفائی کی مشقت کے دوران خود کو لوہے کے جنگلے کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کی ہے، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے ابتدائی طور پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد مالک اور چیف ہیڈ وارڈر محمد رفیق کو غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے پر نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رؤف کو معاملے کی مکمل انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے