اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فون گرو ماڈل فارم کا قیام زرعی انقلاب کی جانب پہلا قدم

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) خانیوال کے علاقے پیرووال میں (فون گرو) کے نام سے ماڈل فارم قائم کر دیا گیا جو کہ پاکستان میں جدید طرز کے زرعی انقلاب کی جانب ایک پہلا عملی قدم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ اپنی نوعیت کا منفرد زرعی نظام ہے جو خانیوال میں 2,250 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جسے 5 سالوں میں 1 لاکھ ایکڑ تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔حالیہ اپیکس کمیٹی کی میٹنگ میں زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کیلئے اس منصوبے پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے تعاون سے اس منصوبے کے تحت پہلے پنجاب اور پھر ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنایا جائے گا۔

فون گرو ایک ایسا نظام ہے جس کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، معیاری بیج اور جدید آبپاشی، جدید مشینری، کسانوں کی بروقت معاونت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زیادہ اور منافع بخش پیداوار حاصل کی جا سکے گی۔

پاکستان کو زرعی ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے انقلابی منصوبہ ہے، فون گرو پاکستان میں جدید زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے سرگرم ہے، 2022 میں قائم ہونے والا فون گرو پاکستان میں فوڈ سکیورٹی کیلئے کامیابی سے سرگرم عمل ہے۔

فون گرو بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروانے کیلئے کوشاں ہیں، اس منصوبے کے زیر نگرانی ایک ویلیو ایڈڈ ایگرو ایکو سسٹم تیار کیا جائے گا، فون گرو کے ذریعے ہائی ٹیک زرعی سہولیات اور جدید طریقوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

فرنٹ لوڈڈ ہائی ٹیک فارمنگ میکینائزیشن کے ذریعے پاکستان پیداواری صلاحیت کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے، اس منصوبے کے تحت زیادہ اور منافع بخش پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا۔

فون گرو میں جدید نظام اور جدت کے ذریعے معیاری بیج اور آبپاشی کے استعمال سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، فون گرو کا عزم ہے کہ تمام کسانوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے اور انہیں ہر ضروری تعاون مہیا کیا جائے۔

فون گرو کے ذریعے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی جو زرعی منظر نامے میں ترقی حاصل کرنے کیلئے نہایت اہم ہے، فون گرو کے زیر نگرانی متعدد منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے