اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مچھلی اچھی نیند کیساتھ دماغی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی معاون: تحقیق

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھلی اچھی نیند کیساتھ ساتھ انسانی دماغ کی صلاحیت کو بڑھانے اور آئی کیو لیول کو بہتر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ جو افراد مچھلی کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کی نیند گہری ہوتی ہے جبکہ آئی کیو لیول میں لگ بھگ 5 پوائنٹ کا اضافہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز نامی ایسی چکنائی موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے،  اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے خلیات کی ساخت اور افعال بہتر ہوتے ہیں اور جسم میں اس کی کمی ذہنی افعال کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں چین سے تعلق رکھنے  والے 541 افراد کو شامل کیا گیا تھا،ان افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار مچھلی کھانے والے افراد آئی کیو امتحانات میں 4.8 پوائنٹ زیادہ حاصل کرتے ہیں جبکہ مچھلی کو اکثر کھانے والے افراد کی نیند بھی عام لوگوں سے اچھی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند دماغی صحت اور افعال کے لیے ضروری ہوتی ہے کیونکہ اس وقت دماغ یادوں کو اکٹھا کرتا ہے اور بیکار تفصیلات کو فراموش کر دیتا ہے، اچھی نیند سے یادداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ لوگ مسائل کو زیادہ آسانی سے حل کر پاتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ناقص نیند سے ذہنی افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر مچھلی کھانے سے اس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، مچھلی میں پائے جانے والے  اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے دماغی ساخت اور کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ تحقیقی امریکا کی پینسلوانیا یونیورسٹی میں کی گئی جس کے نتائج جرنل Scientific Reports میں شائع ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے