اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی کابینہ اجلاس، سیلابی صورتحال کا جائزہ

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیلاب کی تازہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے حوالے سے تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس سیکرٹری آبپاشی نے بریفنگ میں بتایا کہ دریائے راوی اورستلج پر بھارت کے بنائے دونوں ڈیمز میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہے، راوی پر بنایا گیا ڈیم 90 فیصد جبکہ ستلج پر بنایا گیا ڈیم 70 فیصد بھر چکا ہے۔ بریفنگ میں دریائے راوی اور ستلج کے کیچمنٹ ایریاز میں مزید بارشوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ آبپاشی، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اورانتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا اور دریائے راوی اور ستلج کے بیڈ کے اندر موجود آبادیوں کے انخلاء کے لئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے تمام کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے بیڈز کے اندر موجود دیہات کے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے، آبادیوں کے انخلاء کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنر لاہور اور دیگر ڈویژنل کمشنرز ایمرجنسی کی صورت میں وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کھانے پینے اور میڈیکل کی سہولتیں متاثرین تک پہنچانے کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے، بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی آمد کے بارے میں متعلقہ اداروں کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے۔

ہنگامی کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے