اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت کا ریڈ الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں ریڈ الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں سیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے،  پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی 90 فیصد اور دریائے ستلج پر واقع بھیم ڈیم 70 فیصد بھر چکا ہے، دونوں دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے راوی میں 22 ہزار کیوسک کا ریلا شاہدرہ کے مقام سے گزر رہا ہے، دہلی اس وقت پورا ڈوبا ہوا ہے، بھارت میں مزید بارشیں ہوئیں تو 1988کی طرح شاہدرہ ڈوب سکتا ہے۔

عامر میر نے کہا کہ مزید بارشیں ہوئی تو راوی اور ستلج دریا میں سیلاب آ سکتا ہے، لوگوں نے دریا کے کناروں پر غیر قانونی بستیاں آباد کررکھی ہیں، 99 فیصد آبادیاں دریا کے اندر بنائی گئی ہیں، سیلاب ممکنہ طور پر بڑھتا ہے تو ہم آبادیوں کو فوری طور پر خالی کریں گے، جب علاقے خالی کرنے کا کہا جائے تو عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

نگران صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہر علاقے میں  سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر انخلا کا پلان تیار کرلیا ہے، متعلقہ محکمے ایک ایک آبادی کو مانیٹر کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے