اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا پاکستان اورفرانس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے مابین معاشی،تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافت، سیاحت اور واٹر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے فرانس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صوبائی افسروں اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مینجمنٹ سکلز کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرنے کے حوالے سے فرانس کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، زرعی شعبہ کو توانا کرنے اور پیداوار بڑھانے کے حوالے سے فرانس کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت پر فرانس کے شکر گزار ہیں، پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو 5 مزید تاریخی عمارتوں کی بحالی کا ٹاسک دیا ہے۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے کہا تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں گے، پنجاب حکومت کے ساتھ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا جائزہ لیں گے، فرانس پنجاب حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے