اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

8 سالہ نور فاطمہ کامیاب ہارٹ آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب، وزیراعلیٰ نے گھر رخصت کیا

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز)8 سالہ بچی نور فاطمہ دل کے کامیاب آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوگئی ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی کو تحائف پیش کیے اور بچی کو گھر کے لئے رخصت کیا ،نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ڈاکٹروں کی محنت سے بچی نور فاطمہ کو نئی زندگی ملی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری صحت کے ہمراہ ہسپتال پہنچے ، محسن نقوی اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بچی نور فاطمہ کو تحائف دیئے،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بچی نور فاطمہ کا دل بہلاتے رہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی نور فاطمہ کی مکمل صحت یابی اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پرخوشی کا اظہار  کیا۔ بچی کی والدہ نے بہترین علاج معالجے اور دیکھ بھال پر وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بچی کے دل کے 2 والو بند تھے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی کو علاج کیلئے لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نگران وزیراعلی کا کہنا تھاکہ بچی کی خوبصورت مسکراہٹ میں  زندگی مسکرا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے