اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن جمع کروانا چاہتے ہیں؟تو جانئے طریقہ کار

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک)30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن جمع کروانے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔

سب سے پہلے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جائیں، وہاں پر انکم ٹیکس کی ٹیب پر کلک کرکے(آئی آر آئی ایس) کے لنک پر چلے جائیں اور لاگ ان کریں، وہاں پر مختلف کیٹیگریز ہیں جہاں پر جاکر باآسانی ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویب پورٹل پر آپ آن لائن  چالان حاصل کرکےکسی بھی قریبی بینک میں جا کر  واجب الادا ٹیکس جمع کراسکتے ہیں، کوئی بھی شخص اگر تمام دستاویزات کے ساتھ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جائے تو وہ 4 سے 5 منٹ میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرسکتا ہے۔

قانون کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے کو اپنے اثاثہ جات میں ظاہر کرنے ہوتے ہیں۔ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاکر آپ اپنے اثاثوں  سے متعلق تفصیلات بھی باآسانی جمع کراسکتے ہیں۔

ماہر ٹیکس امور ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہےکہ اگر آپ تنخواہ دار ہیں تو آپ کے پاس سیلری سرٹیفکیٹ، بینک پرافٹ کی تفصیل، شیئرز کا منافع ملا ہے تو ڈیویڈینڈ کی تفصیل، سال بھر کے خرچوں کا اندازہ ہونا چاہیے، یہ 4 چیزیں ہوں تو آپ آسانی سے  ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ایف بی آر کی ٹیکس آسان کی ایپ پر جا کر انکم ٹیکس ریٹرن منٹوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے