اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ایک جانب بدلتاموسم،دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے بدلتے موسم کی وجہ سے ڈینگی کے بڑھتے خطرے سے متعلق خبردار کردیا۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 2000 کے مقابلے میں 2022 تک ڈینگی کے کیسز میں 8 گنا کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور شاید اس سال مچھروں سے پیدا ہونے والا مرض ایک غیرمعمولی نیا ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔ ماہرین نے اس کی سادی وجہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو قرار دیا ہے جو ریکارڈ کے نئے اہداف قائم کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جنوری 2023 میں بھی ادارے نے ایک انتباہی بیان دیا تھا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور وبا کی طرح پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا تھا۔عالمی ادارہ برائے صحت کے ماہر ڈاکٹررامن ویلایودان کہتے ہیں کہ دنیا کی آدھی آبادی اس ہولناک مرض کی زد میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گرمی سے مچھروں کی تعداد اور پھیلاؤ، دونوں میں ہی اضافہ ہورہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2019 میں 129 ممالک میں ڈینگی کے 52 لاکھ سے زائد کیس رجسٹر ہوئے جو ایک بہت بڑی تعداد اور نیا ریکارڈ ہے لیکن اس سال بالخصوص ایشیائی مون سون کی وجہ سے یہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، اس کی وجہ بھی انہوں نے عالمی تپش کو قرار دیا ہے،تاہم اب بھی اس سے متاثرہ افراد میں موت کی شرح ایک فیصد کے لگ بھگ ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے