اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ہاکی اور فٹبال کی پراونشل لیگز کی اختتامی تقریب

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ہاکی اور فٹبال کی پراونشل لیگز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت پورے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ کیا گیا جس میں نوجوان ٹیلنٹ کی کھوج کی گئی۔ آگے آنے والی کھلاڑیوں کو محکموں میں میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی اور انہیں حکومت معاونت بھی فراہم کرے گی۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 57 ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم کا ویژن پورا ہو گیا۔ شہباز شریف نے آتے ساتھ ہی سب سے پہلے سپورٹس کے ڈیپارٹمنٹس کو بحال کیا۔

تقریب سے ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے بھی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا سپورٹس پروگرام قابل ستائش ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایسی پارٹی سے ہوں جس نے ہمیشہ یوتھ کا سوچا۔

تقریب میں وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز، حنا پرویز بٹ ، یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر  ٹاپ بہترین کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے