اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی بارش کے دوران بہترین کارکردگی پر انتظامیہ کو شاباش

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران بہترین کارکردگی پر واسا اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔

محسن نقوی نے اسلام پورہ کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بروقت نکاسی آب پر واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی، وزیراعلیٰ نے واسا ورکرز سے ہاتھ ملایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اسلام پورہ کے اہل علاقہ نے دورے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، ایک بزرگ سائل نے رکشہ چوری ہونے پر وزیراعلیٰ سے شکایت کی جس پر محسن نقوی نے متعلقہ پولیس سٹیشن کے حکام کو بزرگ شہری کا رکشہ فوری برآمد کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں صرف 5 گھنٹے میں 203 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر میں 95 فیصد جمع ہونے والے پانی کو نکالنے میں واسا اور ضلعی انتظامیہ کی شاندار کاوشیں قابل تعریف ہیں، یہ وہ پوائنٹ تھا جہاں سے 8 گھنٹوں تک پانی نہیں نکلتا تھا، انتظامیہ اور واسا کے حکام کی مسلسل کوشش سے اسلام پورہ کو کلیئر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے