اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی بادشاہی مسجد میں نبی پاکؐ کے تبرکات بہتر جگہ پر رکھنے کی ہدایت

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بادشاہی مسجد کا ہنگامی دورہ کیا، محسن نقوی نے نبی پاک ﷺ سے منسوب تبرکات کو بہترین شوکیسز میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بادشاہی میں رکھے گئے نبی پاک  سے منسوب تبرکات کی زیارت کی اور انہیں محفوظ اور بہترین شوکیسز میں منتقل کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ نے تبرکات کی جگہ کو بہتر بنانے کے لیے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی میں  کمشنر لاہور، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری آرکیالوجی شامل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ تبرکات مقدسہ کو جن شو کیسز میں رکھا گیا وہ باکس بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں، رسول پاک کے عصہ، دستار مبارک اور دیگر تبرکات کو بہترین شو کیسز میں رکھا جانا چاہیے، فوری طور پر تبرکات کو رکھنے کی جگہ کو بین الاقوامی معیار کا بنایا جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس اتنے مقدس تبرکات ہیں، یہی اگر کسی اور ملک میں ہوتے تو ہم وہاں زیارت کے لیے جاتے۔

وزیر اعلی نے مسجد کے صحن سے گیلے ناکارہ کارپٹ بھی تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے