اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزیر عامر میر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کا جائزہ لیا

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

عامر میر نے شدید بارش میں نکاسی آب کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر بھی عامر میر کے ہمراہ بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے، صوبائی وزراء نے گارڈن ٹاون، جیل روڈ، ڈیوس روڈ ، لکشمی چوک، لوئر مال، فیروز پور روڈ ، قذافی سٹیڈیم، کلمہ چوک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے بارش کے بعد لاہور کے بیشتر علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے، شہر کے چند نشیبی علاقوں میں جمع بارش کا پانی نکالا جا رہا ہے، واسا اور دیگر محکموں کا عملہ شہر بھر میں نکاسی آب کا کام احسن انداز میں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ایم ڈی واسا اوردیگر متعلقہ افسران فیلڈ میں نکاسی آب کی سرگرمیوں کا خود جائزہ لینے کے لئے موقع پر موجود ہیں، لکشمی چوک اور دیگر علاقے بارش کے پانی سے کلیئر کر دیے گئے ہیں، آئندہ چند گھنٹوں میں لاہور کے تمام علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا جائے گا، تمام متعلقہ محکموں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے