اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترقیاتی کاموں کی بجٹ تجاویز شعبہ فنانس کو ارسال

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) شعبہ انجینئرنگ نے ترقیاتی کاموں کی بجٹ تجاویز شعبہ فنانس کو ارسال کر دیں۔

ایل ڈی اے نے مالی سال 2023ء-24 کی بجٹ تجاویز تیار کر لیں۔ شعبہ انجینئرنگ نے ترقیاتی کاموں کی بجٹ تجاویز شعبہ فنانس کو ارسال کر دیں۔ ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے ایک ارب 67 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔

لاہور نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے مالی سال میں ذاتی وسائل سے کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کرے گا۔ ایل ڈی اے خزانے میں محدود رقم کے سبب میگا پراجیکٹ کا پلان منسوخ کیا گیا۔

ایل ڈی اے بلڈنگز، دفاتر اور املاک کی مرمت و بحالی کیلئے 27 کروڑ 80 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے۔ ایل ڈی اے بلڈنگ کی مرمت کیلئے 6 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے۔ ایل ڈی اے کمپلیکس کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے سکیموں میں الیکٹرسٹی ورک کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے۔ شہر میں جاری ایمرجنسی ورکس کو نمٹانے کیلئے 31 کروڑ 16 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ نئے ایمرجنسی ورکس کیلئے ایک ارب روپے بجٹ میں مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بیوٹیفکیشن آف لاہور کیلئے سات کروڑ 91 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے