اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کا معاملہ، احسن اقبال کا وزیراعظم کو خط

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم کے نام خط میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ ایچ ای سی ترمیمی بل رکوائیں گے، آپ یقینی بنائیں کہ ایچ ای سی ترمیمی بل اصل حالت میں بحال ہو، ایچ ای سی ترمیمی بل بغیر بحث اور مشاورت کے پارلیمنٹ میں لایا جا رہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ایچ ای سی آرڈیننس میں ترامیم اس کی آزادی پر قبضے کے مترادف ہیں، ترامیم سے ایچ ای سی غیر اہم ادارے کے طور پر وزارت تعلیم کے ماتحت ہو جائے گا، متعدد نئی ترامیم ایچ ای سی کے خاتمے کی کوشش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے