اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف جس دن جہاز پر بیٹھیں گے سمجھیں الیکشن شروع ہو گیا، طلال چودھری

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے ایک جیسا ہوگا تو صاف شفاف انتخابات ہوں گے، نواز شریف جس دن جہاز پر بیٹھیں گے سمجھیں الیکشن شروع ہو گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا لاڈلا نہیں آیا، فارن فنڈنگ، سونامی ٹری کا معاملہ ہو یا توشہ خانہ کا معاملہ ہو کوئی پوچھ نہیں سکتا، ایک لاڈلے نے انصاف کے نظام کو لنگڑا بنا دیا ہے، جو بھی کیس لگتا ہے اس پر اسٹے لے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے سر پاؤں نہیں ہوتے، سائفر کلاسیفائیڈ دستاویز ہے، اگر کوئی حلف توڑ دے تو اسے پوچھا نہیں جا سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اعظم خان دیانتدار ہیں، کچھ دن بعد کہیں گے مجھے سیکرٹری بھی دیانتدار نہیں ملا، جس جس نے چیئرمین پی ٹی آئی پر احسان کیا ہے اسے ہی انہوں نے ڈنگ مارا ہے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اگر سائفر میں کچھ تھا تو اس کے منٹس بھی سامنے آتے، سائفر کہانی بنائی گئی تو اسے کیوں چھپایا گیا، دوسرے ممالک سے اپنی جماعت کے تعلقات کیلئے ڈالرز دے کر فرم کی خدمات لی گئیں، اپنی ذات اور پارٹی کیلئے کمپنیوں کی خدمات لی گئیں، سائفر کے معاملے کے بعد آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن وقت پر ہونا چاہیے، ایسا الیکشن ہو جو پاکستان کو استحکام دے، الیکشن قوانین سب کیلئے ایک جیسے ہونے چاہئیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں مگر لاڈلے بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے