جرم وانصاف
لاہور ہائیکورٹ : چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم واپس
21 Jul 2023
21 Jul 2023
(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین نے کہا کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے اور عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا اور درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب بھر میں درج کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔