اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: انتظامات کیلئے پی سی بی کا وفد سری لنکا پہنچ گیا

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا وفد سری لنکا پہنچ گیا ہے، وفد سری لنکا میں سکیورٹی اور آپریشنز کے معاملات فائنل کرے گا۔

پی سی بی کا وفد کینڈی اور کولمبو کے سٹیڈیم کا دورہ کرے گا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا وفد پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے۔

سری لنکا میں پی سی بی وفد ایشیا کپ انتظامات اور میچز کے انعقاد کیلئے اے سی سی حکام سے بھی  بات کرے گا۔

سری لنکا پہنچنے والے پی سی بی کے وفد میں سی ای او سلمان نصیر کے ساتھ لاجسٹک اور آپریشنز کے شعبوں کے افسران شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے کرنل خالد بھی وفد کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ایونٹ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو کہ 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے