اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا کیخلاف کامیابی میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے : بابر اعظم

21 Jul 2023
21 Jul 2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ میں کامیابی میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ فتح میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، سعود شکیل اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کی، بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ، گال ٹیسٹ میں سپنرز حاوی رہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں لیکن حالات کے مطابق بہترین پلیئنگ الیون کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے