20 Jul 2023
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 جولائی تک زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 72 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب، سعودی عرب سے 2 ارب اور آئی ایم ایف سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ہوا، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 33 کروڑ ڈالر پر موجود ہیں۔