اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) آذربائیجان میں ہونیوالی انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کی ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 10 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی 10 رکنی ٹیم شرکت کرے گی جبکہ پاکستانی ٹیم میں 3 جونیئر پلیئرز رسام گل، امام ہارون اور کشمالہ طلعت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں جی ایم بشیر، عثمان چند، خرم انعام، انا ابتسام، گلفام جوزف، فرخ ندیم اور ظفر الحق کے نام شامل ہیں، انٹری لسٹ کے مطابق جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر پستول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ عثمان چند، امام ہارون اور خرم انعام مینز اسکیٹ میں حصہ لیں گے۔

پاکستان کی جانب سے رسام گل، کشمالہ طلعت اور انا ابتسام خواتین کی 25 میٹر پستول کے ایونٹ میں شریک ہوں گی جبکہ انا ابتسام اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں بھی حصہ لیں گی۔

پاکستانی پلیئر کشمالہ طلعت، گلفام جوزف کے ساتھ 10 میٹر پستول مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی شریک ہوں گی، گلفام جوزف مردوں کے 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ جبکہ ظفر الحق اور فرخ ندیم ٹریپ ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے