اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی خاتون بلے باز عائشہ نسیم کا کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جارح مزاج بلے باز عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

18 سالہ عائشہ نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید نہیں کھیلنا چاہتیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ انجری کا شکار تھیں تاہم پاکستان کرکٹ بورد نے اس موقع پر فیصلے کو جذباتی جان کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی ایک سینئر کھلاڑی کو بھی عائشہ سے بات کرنے کو کہا گیا تھا، پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ پر فیصلے تک عائشہ کے جواب کا انتظار کرنا چاہتا ہے تاہم عائشہ نسیم اب تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عائشہ نسیم نے کسی موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اتنی جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا، 2020 میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی عائشہ نے اب تک چار ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے