اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منی لانڈرنگ کیس میں بریت پر شہباز شریف کا ردعمل سامنے آ گیا

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت سے بری ہونے کے فیصلے پر ردعمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمد اللہ، لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں آج مجھے اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی انتقام میں لتھڑا یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانیہ کی عالمی ساکھ رکھنے والی نیشنل کرائم ایجنسی نے تین ممالک میں 40 سال کا ریکارڈ دو سال تک کھنگالا اور کچھ نہ ملنے پر ہمیں کلین چٹ دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ برطانیہ کے ڈیلی میل میں ڈیفیڈ کے فنڈز میں غبن کی جھوٹی خبر دانستہ شائع کرائی گئی تھی لیکن اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا اور ڈیلی میل کو معافی مانگنا پڑی، یہ وہی مقدمہ تھا جس میں ناحق مجھے دو مرتبہ گرفتار کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حمزہ شہباز کو بھی قید رکھا گیا اور کورونا وبا کے دوران سخت بیمار ہونے کے باوجود حمزہ کو ڈاکٹر کے پاس بھی نہ لے جایا گیا، اس کی معصوم بیٹی سے ملنے تک نہ دیا گیا، ’واٹس ایپ‘ احتساب، بدترین میڈیا ٹرائل اور بے گناہی کی قید کا آج کوئی ازالہ ہوسکتا ہے؟۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں ظلم کا حساب دینا پڑے گا، انتقامی اندھیر نگری کے اُس سیاہ دور میں ہمارا ساتھ دینے، ہماری بے گناہی پر اعتماد رکھنے اور ہر جگہ ہمارا حوصلہ بڑھانے والے محسنوں، دوستوں، احباب، وکیلوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے