اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔

ریلویز پولیس رائیونڈ نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو ٹرین موسیٰ پاک میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹ لیا تھا۔

ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے۔ مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا۔

ملزم صدیق نے ٹرین رائیونڈ رکنے پر چھلانگ لگا کر ریلوے یارڈ کی طرف دوڑ لگا دی۔ مسافر کے شور مچانے پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے