اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سائفر کیس میں لمبی چوڑی تفتیش کی ضرورت نہیں: عرفان قادر

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں لمبی چوڑی تفتیش کی ضرورت نہیں ہو گی، اگر چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوں گے تو بالکل گرفتاری ہو سکتی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا ہے کہ وعدہ معاف گواہ دو قسم کے ہوتے ہیں، ایک شریک جرم، دوسرا وعدہ معاف گواہ برابر کا شریک ہوتا ہے، اعظم خان چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری تھے، اعظم خان کے بیان کو دوسرے شواہد سے بہت سپورٹ مل رہی ہے، یہ بڑا سیریس کیس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں اعظم خان پرجرح ہوگی، اس کیس میں سیکرٹ ایکٹ تو بہت چھوٹی بات ہے، اصل بات سائفر کی من گھڑت کہانی عدم اعتماد کو روکنا تھا، یہ تو آئین کے ساتھ فراڈ ہوا ہے، سابق وزیر اعظم نے کہا امریکا کی ملی بھگت سے حکومت کو تبدیل کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کو پس پشت ڈالا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے