اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیراعظم عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے سابق وزیراعظم عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج فار ویمن کینٹ میں اخلاقی لیڈر شپ کے فروغ پر خصوصی سیمینار ہوا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی سیمینار میں خصوصی شرکت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اگر انہیں موقع اور درست سمت نہ ملی تو یہ بوجھ بن سکتے ہیں۔ یوتھ کو جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا ہو گا۔ جس معاشرے میں اخلاقیات نہیں ہوتیں، وہ ترقی نہیں کرتا۔

عظمیٰ بخاری کا ’’لاہور نیوز‘‘ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے، اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے بیان کا پہلے بھی سب کو پتہ تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلسل ریلیف مل رہا ہے، انہیں کان سے پکڑ کر عدالت پیش کرنا ہو گا۔

تقریب سے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے سلمیٰ بٹ، ٹیچر ونگ کے کوآرڈینیٹر مزمل محمود، ڈی پی آئی کالجز اور دیگر  نے بھی خطاب کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے