20 Jul 2023
(لاہور نیوز) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے مقدمات کے چالان کے تناسب میں بہتری لانے کا حکم دے دیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ونگ ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مقدمات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے زیر التوا مقدمات کے چالان جمع کروانے کا حکم دیا۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا خاموش ملزموں اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی کلیئر کریں، چالان تناسب میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں، مقدمات کی جلد یکسوئی کیلئے تفتیشی افسروں سے روزانہ میٹنگ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کے لیے پراسیکیوٹرز سے کورآرڈی نیشن کریں، متحرک گینگز سمیت اشتہاری ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔