20 Jul 2023
(لاہور نیوز) مہنگائی کے ہر طرف وار جاری ہیں۔ تفریح بھی سستی نہ رہی۔ لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
بچوں کی ٹکٹ 40 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دی گئی۔ بڑوں کیلئے ٹکٹ اب 70 روپے کے بجائے 80 روپے میں دستیاب ہو گی۔
شہری کہتے ہیں کہ تفریح بھی روز بروز مہنگی ہوتی جارہی ہے ، نہ جانے مہنگائی کتنے ستم ڈھائے گی۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر عظیم ظفر کہتے ہیں کہ مہنگائی کے پیش نظر ٹکٹوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چڑیا گھر میں کار پارکنگ ، کیمل رائیڈ سمیت دیگر دکانوں کے ٹھیکہ جات کی نیلامی کر دی گئی ہے۔