اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس وصول کروادیا

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کے حوالے سے تفتیش کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو زمان پارک میں نوٹس وصول کروا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سربراہ کو زمان پارک میں نوٹس وصول کروا دیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو طلبی کا نوٹس وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سی ٹی ڈبلیو ونگ نے وصول کروایا۔

نوٹس کے مطابق جے آئی ٹی سابق وزیراعظم کی جانب سے سائفر لہرا کر قومی سلامتی اور ریاستی مفادات کو خطرات میں ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، طلبی کے نوٹس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے ایف آئی اے نے سربراہ تحریک انصاف کو جے آئی ٹی کے سامنے 25 جولائی کو دن 12 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا اور انہیں متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے