اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس، شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم ڈی واسا غفران احمد، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین سمیت نیسپاک اور سی بی ڈی افسران نے  شرکت کی۔

اجلاس میں شہر کے  جاری ترقیاتی منصوبوں شاہدرہ فلائی اوور، سمن آباد انڈرپاس، اکبر چوک فلائی اوور کا جائزہ لیا گیا، خالد بٹ چوک انڈرپاس، گھوڑا چوک فلائی اوور اور بیدیاں روڈ پر انڈرپاس منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خالد چوک انڈرپاس ، گھوڑا چوک فلائی اوور اور بیدیاں روڈ انڈر پاس کے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کمشنر لاہور ڈویژن چودھری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ  شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر چوبیس گھنٹے کام جاری رکھا جائے، تمام منصوبے  دی گئی ڈیڈلائنز کیمطابق مکمل ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کا مؤثر پلان ترتیب دیا جائے، منصوبوں کے آغاز سے قبل ڈائیورشن پلان اور ٹریفک مینجمنٹ پلان بارے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے