اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کی 18 مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں کی استعداد کار کم پڑ گئی، 18 مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا، ٹیپا نے شہر میں 7 انڈر پاسز اور 4 فلائی اوور بنانے کی استدعا کر دی۔

روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری نہ لانے سے ٹریفک روانی شدید متاثر ہو رہی ہے،  شہرمیں ہونے والی ٹریفک سٹڈی نے اداروں کی نااہلی کا پول کھول دیا، صوبائی دارالحکومت کی 18 سڑکوں کی استعداد کار کم پڑ گئی، سڑکوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کی صلاحیت گاڑیوں کی تعداد سے کم ہے۔

 ٹیپا نے 18سڑکوں کو جیومیٹریکل اپ گریڈ کرنے کی ایل ڈی اے سے استدعا کی ہے، ٹیپا کی جانب سے قرطبہ چوک سے اچھرہ تک بنے یوٹرن کی ری ماڈلنگ کرنے کی درخواست کی گئی، مین بلیوارڈ گلشن راوی اور بند روڈ کی بحالی ، فیصل چوک ،آواری چوک مال روڈ کی بحالی کی اپیل کی گئی ہے۔

ٹیپا کے مطابق بھاٹی چوک، داتا دربار اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک مینجمنٹ کی اشد ضرورت ہے، اس کے علاوہ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقے، گڑھی شاہو چوک کو بہتر بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

ٹیپا نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مزید 7 انڈر پاسز اور 4 فلائی اوورز بنانے کی تجویز دی ہے، ندیم چوک کینٹ، فورٹریس چوک سے لیفٹیننٹ کرنل مصطفی چوک کی جانب انڈر پاس بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح پرویز اسلم چوک کینٹ، کریم بلاک چوک، سنٹر پوائنٹ نزد کلمہ چوک پر انڈر پاس بنانے کی سفارش کی گئی ہے، ٹیپا نے شاہدرہ جنکشن، گڑھی شاہو چوک، گھوڑا چوک، مال روڈ اور خیابان اقبال جنکشن پر بھی فلائی اوورز بنانے کی تجویز دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے