20 Jul 2023
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی۔ جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
بارش کے باعث حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر بھی ٹرپ کر گئے۔ شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔