اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کرنے کا حکم دیا۔

نیب کیجانب سے کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت کل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔

نیب ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا، شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا جبکہ حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز پر 1 ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے