اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی نظر بندی اور کیمپ جیل سے منتقلی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی نظر بندی اور کیمپ جیل سے منتقلی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد نظر بند کیا گیا، نظر بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ صدر پی ٹی آئی کو کیمپ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نظربندی اور کیمپ جیل سے منتقلی سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے