اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا نے ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنیوالی نارملائزیشن کمیٹی کی حمایت کردی

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنے والی نارملائزیشن کمیٹی کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ فیفا اس کمیٹی کو 15 مارچ 2024 تک کی توسیع دے چکا ہے۔

وزارت وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے 19 جون 2023 کو فیفا کو ایک خط بھیجا تھا۔ فیفا صدر جیانی انفینٹینو کے نام اس خط پر آئی پی سی وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری احسان اللہ کے دستخط تھے۔ خط میں لکھا گیا تھا کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی چار سال میں الیکشن نہیں کرا سکی اور ساتھ ساتھ ہارون ملک کو ہٹاکر ایک فوکل پرسن لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

فیفا کی جانب سے 17 جولائی کو اس خط کا جواب دیا گیا ۔ جوابی خط فیفا نے اے ایف سی کے ساتھ مشترکہ طور پر بھیجا ہے۔

خط میں ہارون ملک کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ گو کہ پاکستان میں 2019 میں نارملائزیشن کمیٹی نافذ کی گئی تھی مگر ہارون ملک کی سربراہی میں موجودہ کمیٹی پچھلے سال جون سے ہی بلا تعطل کام کی پوزیشن میں آئی ہے۔

خط میں حکومت کو بتایا گیا ہے کہ ماضی میں کووڈ اور فیفا سے معطلی کی وجہ سے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی اپنا کام نہیں کر پائی تھی تاہم گزشتہ سال معطلی ختم ہونے کے بعد سے نارملائزیشن کمیٹی نے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے اور اس کمیٹی کو کام میں درپیش چیلنجز کا بھی ذکر ہے۔

فیفا خط کے مطابق حکومت پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ پی ایف ایف آئین کے تحت الیکشن کو شفاف انداز میں منعقد کرانے کیلئے سکروٹنی کا عمل ایک بڑا چیلنج ہے۔

خط میں آئی پی سی منسٹری کو پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں مارچ 2024 تک توسیع کا بھی بتایا گیا ہے ۔

فیفا نے حکومت پاکستان کو ستمبر میں دبئی میں چار فریقی ملاقات کی بھی آفر کردی ہے جس میں فیفا ، اے ایف سی، پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی اور حکومتی نمائندے شریک ہوں گے تاکہ پی ایف ایف کی موجودہ صورتحال سمیت الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے