اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور عجائب گھر میں ننھے بچوں کے لیے سمر کیمپ کا اہتمام

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور عجائب گھر میں ننھے بچوں کے لیے سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

دو مہینے کے سمر کیمپ میں مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ننھے ننھے بچوں کو سمر کیمپ میں فن ایکٹیوٹیز سکھائی گئیں۔ بچوں نے خود پوٹر ویل چلا کر ہاتھ سے مختلف قسم کے مٹی کے برتن تیار کیے جن میں گلاس، پلیٹس، گلدان اور جانور شامل تھے۔

ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے سمر کیمپ میں مختلف قسم کی ایکٹیوٹیز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عجائب گھروں کا بنیادی مقصد بچوں کو تعلیم اور تہذیب کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

ہڑپہ کے علاقے سے خاندانی کمہار اللہ دتہ نے بچوں کو مٹی کے برتن تیار کرنا سکھائے۔ ننھے بچوں نے پوٹری کی ایکٹیوٹی میں خوب دلچسپی دکھائی اور مختلف قسم کے مٹی کے برتن بنائے۔

بچوں میں پتھر کے زمانے کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے پوٹری کی ورکشاپ رکھی گئی ۔ پوٹری ورکشاپ  کیپر علیزہ رضوی کی سربراہی میں ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے