اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے، محسن نقوی

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔

محرم الحرام کے آغاز پر پیغام میں محسن نقوی نے کہا علماء کرام و مشائخ عظام نے ہمیشہ ملک و قوم کی رہنمائی کی ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن اور یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام و مشائخ عظام کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کو بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ موجودہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر علماء کرام و مشائخ عظام ہمیشہ کی طرح یگانگت، یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا آج وطن عزیز کو ہر محاذ پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم نے بحیثیت قوم اتحاد اور اتفاق کی رسی کو پکڑ کر ان چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ وطن عزیز کی مٹی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ذاتی مفادات اور گروہی اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں۔ محرم الحرام کے آغاز پر میرا پیغام ہے کہ ہماری نجات اسوہ حسنہؐ اور فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔

انہوں نے کہا نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اور عمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اور انسانی اقدار کا تحفظ سکھایا۔ حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے