اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ٹیوٹا کیریئر ڈویژن کی جانب سے فلیٹیز ہوٹل میں جاب فیئر کا اہتمام

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) ٹیوٹا کیریئر ڈویژن کی جانب سے فلیٹیز ہوٹل میں جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا۔ جاب فیئر میں دو ہزار طلبہ کی شرکت ہوئی۔

سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ٹیوٹا پنجاب عامر عزیز، صدر لاہور چیمبر کاشف انور، معاذ سلیم اور دیگر شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

لاہور کے ووکیشنل اداروں سے 285 طلبا اور 580 طالبات کی شرکت ہوئی۔ ٹیکنیکل اداروں سے 505 طلبا اور 200 طالبات شریک ہوئیں۔ 60 کمپنیوں نے جاب فیئر میں سٹالز لگائے۔

جاب فیئر میں 200 سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش کی گئی۔ ٹیوٹا کے 45 نیم ہنر مند، 22 ہنر مند اور 110 انتہائی ہنر مند طلبہ کو ملازمت کے مواقع ملے۔ 45 شارٹ کورس کے طلبہ کو 7 صنعتی شعبوں میں ملازمت مل گئی۔

سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کہا کہ تقریب کا مقصد ٹیوٹا کے باصلاحیت نوجوان طلبہ کو معروف صنعتوں سے جوڑنا ہے۔

جاب فیئر میں شریک طالبات نے کہا کہ ٹیوٹا ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاونت دیتا ہے۔

جاب فیئر کے اختتام پر سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کمپنیز مالکان میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے