پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، حافظ میاں محمد نعمان
(لاہور نیوز) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا ہے پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے میں نوجوانوں کا کردار تھا۔ چیئرمین لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ نعمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب میں حافظ نعمان نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں قوم کو افراتفری کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی۔ نعروں سے قوم کو بہکایا گیا، دو ہزار سترہ میں حالات بہت بہتر تھے۔
حافظ نعمان نے مزید کہا کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا گیا مگر پہلے سے موجود روزگار کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اختلافات معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہیں مگر نفرت اور عدم برداشت کے باعث سانحہ 9 مئی پیش آیا۔
سیمینار سے نون لیگ ٹیچرز ونگ کے کوآرڈی نیٹر مزمل محمود، ڈائریکٹر کالجز لاہور اور کالج پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔