اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں لاہور نمبرداری نظام کی بحالی میں آخری نمبر پر آ گیا

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) ایک سال بعد بھی نمبرداری نظام بحال نہ ہو سکا۔ پنجاب میں لاہور نمبرداری نظام کی بحالی میں آخری نمبر پر آ گیا۔

ایک سال قبل 23 ہزار سے زائد موضع جات میں نمبرداروں کی ازسر نو تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے نو میں سے آٹھ ڈویژنوں میں نمبرداری نظام مکمل فعال ہو گیا۔ لاہور ڈویژن میں نمبردار کی 406 آسامیوں میں سے 135 تاحال خالی ہیں۔

271نمبرداروں کی تعیناتی کو نوٹیفائی کرنا اسسٹنٹ کمشنرز پر بھاری پڑ گیا۔ ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو نمبرداری بارے مراسلہ جاری کر دیا۔ جتنے نمبرداروں کی تعیناتی ہو چکی اور جتنے موضع جات میں نمبردار نوٹیفائی نہیں ہو سکے، مراسلہ میں انکی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نمبرداری نظام کے ذریعے آبیانہ ، زرعی اِنکم کی کولیکشن کو بڑھانے اور ریونیو امور کو نمٹانے کی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کو فوری پر کروا کر رپورٹ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے