اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی کیمپ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی کیمپ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

چودھری  پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے  سابق وزیراعلیٰ  کی نامعلوم مقام پر منتقلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں نگراں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہٰی کو تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد نظر بند کردیا گیا ، پنجاب حکومت کو نظر بندی کے حوالے سے درخواست دی ، پنجاب حکومت نے تاحال پرویز الہٰی کی نظر بندی کی درخواست کا فیصلہ نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کیمپ جیل لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل

درخواست میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد نے پرویز الہٰی کو کیمپ جیل سے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ، پرویز الہٰی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کیا جائے۔

درخواست میں عدالت میں استدعا کی گئی کہ پرویز الہی کی نظر بندی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے