19 Jul 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لاہور کی کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، پرویز الہٰی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے منتقل کیا گیا۔ پرویز الہٰی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنا مکمل کر لیا گیا، ان کو کس کلاس میں رکھا جائے گا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
یاد رہے پرویز الہٰی کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 30روز کیلئے نظر بندکیا گیا تھا۔