اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی درخواست پر سماعت کی، جس میں  پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر فریقوں کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری  کردیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔

سماعت کے موقع پر سابق میئر کرنل (ر) مبشر جاوید اپنے وکیل نے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔  درخواست گزار نے نگراں وزیراعلیٰ بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، چیف سیکرٹری، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سابق مئیر لاہور ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 ءمتعارف کروایا گیا ۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں ۔

درخواست میں کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں نومنتخب عہدے داروں کے اختیارات کم جب کہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں ۔ لوکل  گورنمنٹ ایکٹ 2022ء آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء آئین کے آرٹیکل 17, 32 سمیت دیگر دفعات سے بھی متصادم ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کا نوٹیفکیشن معطل کرے ۔ عدالت الیکشن کمیشن کو  لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق انتخابات کروانے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے